دنیا کی سب سے چھوٹی بکری ’کرومبی‘ نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

Published On 23 March,2025 05:26 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ایک کسان پیٹر لینو نے ایک بکری کو اپنے پالتو جانور کے طور پر پالا ہوا ہے جس نے عالمی ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز میں بتایا گیا ہے کہ اس بکری کا نام کرومبی ہے جو سن 2021 میں پیدا ہوئی تھی، کرومبی ایک کھیل کود کرنے والی کینیڈین پگمی بکری ہے، جو اپنے ٹھوس جسم اور جینیاتی بونے پن کے لیے مشہور ہے۔

اس بکری کا قد 1 فٹ 3 انچ ہے اور اس کی ٹانگوں کی لمبائی 21 انچ سے زیادہ نہیں ہوتی، اس کے علاوہ اس چھوٹے قد والی اس بکری کا ایک بچہ بھی ہے۔