مصری غوطہ خور نے بنا آکسیجن ماسک لگائے سمندر میں پل اپ کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

Published On 29 March,2025 08:15 pm

قاہرہ :(ویب ڈیسک) ایک مصری آزاد غوطہ خور نے بنا کسی آکسیجن ماسک لگائے بحیرہ احمر میں سب سے زیادہ پل اپس کرکے عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

36 سالہ مصری خوطہ خور رامی عبدالحمید بحیرہ احمر میں 29 فٹ 6 انچ تیر کر سیدھے نیچے پہنچے جہاں ان کا پل اپ بار انتظار کر رہا تھا۔

مصری غوطہ خور رامی عبدالحمید زیر آب 33 پل اپس کے ساتھ ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے، یوں انہوں نے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیا۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے عبدالحمید کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ سوچیں گے کہ یہ آسان ہے کیونکہ آپ پانی کے نیچے پل اپس کر رہے ہیں۔

انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ یہ واقعی ایک چیلنج تھا کیونکہ میں پانی کے خلاف مزاحمت کر رہا تھا اور میں نے یہ سب 9 میٹر کی گہرائی میں ایک ہی سانس میں کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک خوبصورت ناقابل بیان احساس ہے۔ میں اب ان لوگوں میں شامل ہوں جن کے کارنامے تاریخ کی کتابوں میں درج ہیں۔