نیویارک: (ویب ڈیسک)دنیا بھر میں بلیوں کی مختلف نسلیں پائی جاتی ہیں جنہیں لوگ بطور پالتو جانور اپنے گھروں میں پالتے ہیں۔
اسی طرح امریکا کی رہنے والی ایک بلی پگسلے ایڈمز اپنی غیر معمولی لمبی دم کے باعث عالمی شہرت حاصل کر رہی ہے۔
یہ بلی جو مین کوون نسل سے تعلق رکھتی ہے، سرمئی رنگ اور گھنے بالوں کی حامل ہے اور 2 سالہ پگسلے کی دم کی لمبائی 18.5 انچ ہے جس نے اسے نہ صرف ایک منفرد پالتو جانور بنایا بلکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں بھی جگہ دلا دی۔
پگسلے کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ بلی تنہا نہیں بلکہ اس کے دو بہن بھائی بھی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پگسلے کھیلنے اور شرارتیں کرنے میں بہت دلچسپی رکھتی ہے جو اسے گھر میں سب کی توجہ کا مرکز بناتی ہے۔