بیجنگ: (دنیا نیوز) چینی خاتون نے اپنا گھر خریدنے کے لیے رقم کا انتظام ایسے طریقے سے کیا جسے جان کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے شہر شینزین میں شاولی نامی خاتون نے مبینہ طور پر اپنے 20 بوائے فرینڈز سے بطور تحفہ لیے گئے 20 آئی فون فروخت کر کے رقم کا انتظام کیا۔
چینی خاتون نے تمام فونز ایک ری سائیکلنگ کمپنی کو تقریباً 1 لاکھ 20 ہزار یوآن میں فروخت کیے، جو امریکی ڈالرز میں 17 ہزار سے زائد کے برابر ہے۔ خاتون نے اس رقم کو گھر کے ڈاؤن پیمنٹ کے طور پر استعمال کیا۔