بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کا کمرشل راکٹ خلا میں روانہ ہوگیا اور سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں داخل ہوگیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین نے ایک اور بڑی خلائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنا کمرشل کیریئر راکٹ SQX-1 Y10 خلا میں روانہ کیا، راکٹ کا کامیاب لانچ دوپہر 12 بج کر 11 منٹ (بیجنگ وقت) پر شمال مغربی چین کے معروف جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کیا گیا، یہ راکٹ SQX-1 سیریز کا دسواں مشن تھا جسے ایک چینی نجی کمپنی نے تیار کیا ہے۔
چینی حکام کا کہنا ہے کہ یہ مشن چین کے تجارتی خلائی پروگرام کی ترقی کی جانب ایک اور اہم قدم ہے، خلائی ماہرین کے مطابق چین کا یہ اقدام ناصرف ملکی ٹیکنالوجی کی خود کفالت کی علامت ہے بلکہ عالمی خلائی مارکیٹ میں اس کے بڑھتے ہوئے کردار کا بھی ثبوت ہے۔
سیٹلائٹ کی نوعیت اور اس کا مقصد فی الحال ظاہر نہیں کیا گیا۔