کھیلوں کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، مکھی نے چند لمحوں میں گالفر کو کروڑ پتی بنا دیا

Published On 13 October,2025 09:15 am

میری لینڈ: (ویب ڈیسک) قدرت مہربان ہو تو بگڑی بھی بن جاتی ہے ایسا ہی کچھ ایک کھلاڑی کے ساتھ ہوا جس کو صرف ایک مکھی نے لمحوں میں کروڑ پتی بنا دیا۔

یہ حیرت انگیز معاملہ کرکٹ اور فٹبال کے میدان میں نہیں بلکہ گالف کورٹ میں پیش آیا جہاں برطانوی گولفر بی ایم ڈبلیو چیمپئن شپ میں ایک مکھی کی مدد سے 9 لاکھ 10 ہزار ڈالر (پاکستانی 25 کروڑ روپے سے زائد) جیت گیا۔

بی ایم ڈبلیو چیمپئن شپ گزشتہ ماہ امریکی شہر میری لینڈ میں ہوئی، اس چیمپئن شپ کے مقابلے میں برطانوی گولفر ٹومی فلیٹ ووڈ نے ایک شاٹ کھیلا، لیکن شومئی قسمت کہ وہ سوراخ سے صرف سینٹی میٹر کے فرق سے رک گئی۔

مذکورہ گولفر اپنے شاٹ کو کامیاب نہ ہونے پر افسردہ ہوا، ایسے میں شروع ہوا خوش قسمتی کا کھیل اور گیند پر ایک عام گھریلو مکھی آ کر بیٹھی، اس کا گیند پر بیٹھنا تھا کہ ٹومی فلیٹ کی قسمت چمک اٹھی اور گیند اس کے معمولی وزن سے اچانک حرکت میں آئی اور لڑھک کر سوراخ میں چلی گئی۔

یہ منظر دیکھ کر نہ صفر گولفر بلکہ شائقین بھی حیران رہ گئے اور ایک شور سا مچ گیا، کھیل کے منتظمین کے لئے بھی یہ نظارہ ناقابل یقین تھا۔

تاہم جب اس ناقابل یقین منظر کی حقیقت جاننے کیلئے جب ری پلے دیکھا تو یہ انکشاف ہوا کہ سوراخ کے عین سرے پر آ کر رکنے والی گیند پر اچانک ایک مکھی آ کر بیٹھی جس کے معمولی وزن سے گیند میں حرکت پیدا ہوئی اور وہ لڑھک کر سوراخ میں جا گری۔