تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اپنے شوہر کے ساتھ واشنگٹن ڈی سی سے نیویارک جا رہی تھیں کہ ہیلی کاپٹرکا ایک انجن فیل ہو گیا جس پر ہیلی کاپٹر کو واپس رونلڈ ریگن نیشنل ائیرپورٹ آنا پڑا۔ صدر ٹرمپ کی بیٹی اور داماد دونوں وائٹ ہاؤس کے سینئر ایڈوائزر کے طور پر بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کمرشل فلائٹ سے نیویارک کی جانب روانہ ہو گئے۔