لندن (دنیا نیوز ) برطانوی میڈیا نے روسی انتخابات کے دوران دھاندلی کا الزام لگا دیا، برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں لوگوں کو جعلی ووٹ ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے۔ گزشتہ روز انتخابات میں ولادیمر پیوٹن مزید چھ سال کے لیے روس کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ برطانوی میڈیا نے روسی انتخابات اور ولادیمر پیوٹن کے صدر منتخب ہونے پر سوال اٹھا دیا۔
جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل فوٹیجز میں لوگوں کو جعلی ووٹ ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پیوٹن نے دھاندلی سے روسی صدر نے 75 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔ گزشتہ روز روس میں صدارتی انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن نے پیوٹن کی کامیابی کا باقاعدہ اعلان کیا۔ اٹھارہ سال سے اقتدار میں بیٹھے روسی صدر ولادیمر پیوٹن مزید چھ سال حکومت کریں گے۔
ان کے قریب ترین مد مقابل پاول گریڈینن صرف 15 فیصد ووٹ حاصل کرسکے۔ نتائج کےبعد حامی کامیابی کا جشن منانے سڑکوں پر آگئے۔ ریلی سے خطاب میں پیوٹن کا کہنا تھا کہ ہمیں مل کر روس کے مستقبل کے لیے سوچنا ہوگا انہوں نے سابق روسی ایجنٹ پرحملے کے الزام کو بھی احمقانہ قرار دیا۔