روس طالبان کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے، جان نکوسن

Last Updated On 23 March,2018 04:40 pm

امریکی افواج کے سربراہ جنرل جان نکولسن نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ روسی ہتھیاروں کو تاجکستان کی سرحد سے سمگل کیا جا رہا ہے تاہم وہ اس کی تعداد نہیں بتا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ روس نہ صرف طالبان کی مدد کر رہا ہے بلکہ انہیں اسلحہ بھی فراہم کر رہا ہے۔ ادھر روس نے طالبان کو ہتھیار اور مالی امداد فراہم کرنے کی تردید کی ہے تاہم یہ بات تسلیم کی ہے کہ اس نے شدت پسند گروپ کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں۔