ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر سید حیدر شاہ کی گاڑی کو آدھے گھنٹے تک روک کر رکھا گیا اور انہیں مختلف طریقوں سے ہراساں کیا گیا۔ منگل کے روز بھی مختلف علاقوں میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کے پانچ واقعات پیش آئے تھے۔
خیال رہے کہ نئی دہلی میں پاکستانی سفارتی عملے اور اہل خانہ کو ہراساں کئے جانے کا سلسلہ سات مارچ سے جاری ہے۔ کئی واقعات میں پاکستانی سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائی گئیں۔