فیصل آباد سمن آباد میں فیکٹری مالک نے گزشتہ روز مبینہ چوری پر ملازم کی سرزنش کی تو ملازم نے تیزاب پی لیا اور فیکٹری مالک پر زبردستی تیزاب پلانے کا الزام عائد کیا۔ تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ملازم نے خود تیزاب پیا۔ فیکٹری ملازم اطہر فوٹیج میں تیزاب کی بوتل سیڑھیوں پر لے جاتا نظر آرہا ہے اور چھت پر پہنچ کر اطہر لڑکھڑا رہا ہے جہاں پر اس نے تیزاب کی بوتل چھت پر گرا دی جبکہ فیکٹری کا ایک اور اہلکار خوفزدہ ہو کر وہاں سے بھاگتا ہے۔
واضح رہے کہ تیزاب پینے والا ملازم اطہر رات گئے سول ہسپتال میں دم توڑ چکا ہے۔