برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کو ہٹلر سے تشبیہ دے دی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے سوالوں کے جواب میں وزیر خارجہ جانسن نے روسی صدر کا جرمنی کے ہٹلر سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہٹلر نے اولمپکس کو استعمال کیا تھا اسی طرح پیوٹن بھی فٹبال ورلڈ کپ کو استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روسی صدر فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کے ذریعے اپنے ملک کا مقام اونچا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ ایسا ہی ہے جیسا ہٹلر نے نازی جرمنی میں اولمپکس کی میزبانی کرکے اپنی ساکھ بہتر بنانے کی کوشش کی تھی۔ ماسکو کا ورلڈکپ کی میزبانی کو کردارسازی کے لیے استعمال کرنے کا موازنہ 1936میں ہونے والے اولمپکس سے کرنا بالکل درست ہے۔