افغان صوبے ہلمند میں امن کے قیام کا بیڑا خواتین نے اٹھا لیا۔ گزشتہ دنوں خود کش دھماکے کا نشانہ بننے والے سٹیڈیم کے باہر سینکڑوں خواتین دھرنا دے کر بیٹھ گئیں۔
دھرنا کیمپ میں موجود خواتین کا کہنا ہے کہ وہ جمعرات کو امن کا پیغام لے کر طالبان کے پاس جائیں گی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ طالبان ان کے پیغام نہیں ٹھکرائیں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لشکر گاہ سٹیڈیم کے باہر ہونے والے خودکش حملے میں 16 افراد جاں بحق اور پچاس سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔