فیس بک کے بانی زکربرگ سچ بولیں ، امریکی سینیٹر کا انتباہ

Last Updated On 10 April,2018 08:52 pm

واشنگٹن(روزنامہ دنیا)امریکی سینیٹر جون کینیڈی نے فیس بک کے بانی کو متنبہ کیا ہے کہ بہتر ہے زکربرگ سچ بولیں ورنہ سچ تک ہم پہنچ جائیں گے ۔

واشنگٹن(روزنامہ دنیا)امریکی سینیٹر جون کینیڈی نے فیس بک کے بانی کو متنبہ کیا ہے کہ بہتر ہے زکربرگ سچ بولیں ورنہ سچ تک ہم پہنچ جائیں گے ۔ادھر فیس بک نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ڈیٹا چوری کے حوالے سے 87 ملین صارفین سے رابطہ کرکے انہیں اس بارے میں آگاہ کرے گی۔کمپنی کے مطابق متا ثرہ صارفین کو نیوز فیڈ پر تفصیلی میسج کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔ان صارفین میں سے اکثریت ان کی ہے جنہوں نے اپنی معلومات ڈیٹا انالیٹیکس فرم کے ساتھ شیئر کی تھیں،جن میں سے 70ملین افراد کا تعلق امریکا سے ہے ۔تمام 2.2 بلین فیس بک صارفین کو بھی Protecting Your Information کا ایک ایپلی کیشن کے ساتھ نوٹس دیا جائے گا۔ایپلی کیشن میں یہ معلوم کیا جائے گا کہ کون سی معلومات آپ نے شیئر کی ہیں، یہ اقدام کیمبریج انالیٹیکا کمپنی پر الزام کے باعث کیا گیا ہے ۔انا لیٹیکا کمپنی پر الزام ہے کہ انہوں نے لاکھوں امریکی شہریوں کی معلومات کو ایک سافٹ وئیر پروگرام کے تحت امریکی صدارتی الیکشن میں ووٹرز پر اپنا اثرو رسوخ ڈالنے کی کوشش کی۔اس حوالے سے فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے امریکی کانگریس میں پیشی کی بھی تیاریاں کر لی ہیں۔زکربرگ کے مطابق انہوں نے کمپنی کی ذمہ داری کو انجام دینے میں بڑی غلطی کی ہے ۔امریکی سینیٹر جون کینیڈی نے کہا ہے کہ بہتر ہے زکربرگ سچ بولیں ورنہ سچ تک ہم پہنچ جائیں گے ۔