سابق جنوبی کورین صدر لی میونگ باک پر فرد جرم عائد

Last Updated On 09 April,2018 11:21 am

لی میونگ باک پر کرپشن سمیت سولہ مختلف الزامات لگائے گئے ہیں، ایک کروڑ ڈالر سے زائد رشوت لینے کے الزام کی بھی تفتیش

سیول (دنیا نیوز ) جنوبی کوریا کے ایک اور صدر کو کرپشن سکینڈل کا سامنا ہے، سابق صدر لی میونگ باک پر سولہ الزامات پر فرد جرم عائد کر دی گئی، جمعہ کے روز سابق صدر پارک گیون ہائی کو 24 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

دارالحکومت سیؤل کی ایک عدالت میں سابق صدر لی پر فرد جرم عائد کی گئی، ان پر رشوت، اختیارات کا ناجائز استعمال اور انتخابی قوانین کی خلاف کے الزامات ہیں۔

استغاثہ کے مطابق انہوں نے کل ایک کروڑ ڈالر سے زائد رشوت لی۔ اس نے عدالت میں نے ان کے ذاتی اثاثے منجمد کرنے کی اپیل بھی کر رکھی ہے، لی میونگ باک دو ہزار آٹھ سے دو ہزار تیرہ تک صدر رہے۔