ذاتی وکیل کے دفتر پر چھاپہ ، ٹرمپ کو آگ لگ گئی

Last Updated On 10 April,2018 11:26 am

ایف بی آئی کی ٹیم نے سپیشل کونسل رابرٹ مولر کی سربراہی میں کوہن کے دفتر چھاپہ مارا اور اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا

نیویارک (دنیا نیوز ) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ذاتی وکیل مائیکل کوہن کے دفتر پر چھاپے پر پھٹ پڑے، شرمناک اور غیر منصفانہ اقدام قرار دے دیا۔

امریکی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کی تفتیش کرنے والی ایف بی آئی کی ٹیم نے سپیشل کونسل رابرٹ مولر کی سربراہی میں کوہن کے دفتر اور گھر پر چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا جب سے وہ صدارتی امیدوار بنے ہیں انہیں اور ان کی ٹیم کے ارکان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے چھاپے کو ملک پر حملہ اور شرمناک صورتحال قرار دیا۔