بلیک پنتھر نے ٹائی ٹینک سے بڑا اعزاز چھین لیا

Last Updated On 08 April,2018 07:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بلیک پنتھر نے ٹائی ٹینک سے بڑا اعزاز چھین لیا، صرف 52 دنوں میں چھیاسٹھ کروڑ ڈالر کما کر امریکی تاریخ کی تیسری کامیاب ترین فلم بن گئی، دنیا بھر سے ایک ارب انتیس کروڑ ڈالر بٹور لیے۔

سپر ہیرو فلم بلیک پنتھر نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، امریکی باکس آفس پر 66 کروڑ ڈالر کما کر امریکی تاریخ کی تیسری کامیاب ترین فلم بن گئی۔ بلیک پنتھر نے عالمی شہرت یافتہ فلم ٹائی ٹینک کو بھی پیچھے دھکیل دیا اور تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ سٹار وار پہلے اور آواتار دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ یہ دونوں فلمیں بلیک پنتھر سے زیادہ کمائی کر چکی ہیں۔

گلوبل باکس آفس پر بلیک پنتھر کی کمائی 1 ارب انتیس کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔