صبح سویرے ٹی 4 ایئر بیس پر متعدد میزائل گرے ، حملے کے بعد دفاعی نظام فعال ، آٹھ میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیئے گئے
دمشق (دنیا نیوز ) شام میں ایک فوجی ہوائی اڈے پر میزائل حملہ کیا گیا ہے جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شامی حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ میزائل امریکا نے داغے جبکہ واشنگٹن نے اس کی تردید کی ہے۔
شام کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے مقامی وقت کے مطابق صبح سویرے حمس شہر میں ٹی 4 ایئر بیس پر متعدد میزائل گرے، حملے بعد دفاعی نظام فعال ہو گیا اور آٹھ میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیئے گئے۔
سرکاری میڈیا کا کہنا ہے حملے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے، میزائل حملہ شامی حکومت کی جانب سے دوما پر مبینہ کیمیائی حملے کے دو دن بعد ہوا ہے۔