غوطہ (دنیا نیوز ) شامی صدر بشار الاسد نے غوطہ کی سڑکوں پر ڈرائیونگ کی، بشار الاسد کا کہنا تھا تین ہفتے پہلے شروع ہونے والے ملٹری آپریشن میں باغیوں سے چھڑایا جانے والا یہ پہلا علاقہ ہے۔ روس اور شام کی فورسز نے مشترکہ آپریشن میں غوطہ کا اسی فیصد علاقہ باغیوں سے چھڑالیا، اس دوران پچیس ہزار افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ پندرہ سو افراد بمباری کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔
شامی صدر بشارالاسد نے غوطہ کی سڑکوں پر ڈرائیونگ کی، ڈرائیو کے دوران شامی صدر کا کہنا تھا کہ النشابیہ ملٹری آپریشن میں باغیوں سے چھڑایا جانے والا پہلا علاقہ ہے، باغیوں کو شکست دینا عظیم فتح ہے، شامی صدر نے کہا یہاں اب زندگی نارمل ہو رہی ہے۔