شام میں کیمیائی حملوں کا معاملہ، امریکا نے بحری بیڑہ بحیرہ روم میں اتار دیا

Last Updated On 10 April,2018 09:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) امریکی بحریہ کے مطابق بحری بیڑہ سائپرس سے شام کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔

بحری بیڑے میں بیک وقت ساٹھ کروز میزائل لے جانے کی سہولت موجود ہے۔ ڈونلڈ کک نامی میزائل شکن میزائل کو تباہ کرنے کے جدید نظام سے لیس ہے۔ یہ امریکا کا واحد ایسا اثاثہ ہے جس کو شام میں کروز میزائل کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔