لاہور: (دنیا نیوز) وائٹ ہاؤس سے ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک اور مشیر کی رخصتی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہوم لینڈ سیکیورٹی ایڈوائزر تھامس بوزرٹ نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات جکے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے ہوم لینڈ سیکیورٹی ایڈوائزر تھامس بوزرٹ نے مستعفی ہونے کا فیصلہ صدر ٹرمپ کی جانب سے جان بولٹن کو سیکیورٹی ایڈوائزر مقرر کرنے کے بعد سامنے آیا۔ وائٹ ہاوس کی ترجمان سارہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ملکی سلامتی اور حفاظت پر تھامس بوزرٹ کے مشکور ہیں۔تاہم ان کے استفعی کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔