نیلسن منڈیلا کے نام پر بنی یادگار، آرٹ کا دلچسپ نمونہ

Last Updated On 14 April,2018 10:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جنوبی افریقہ میں سابق صدر نیلسن منڈیلا کے نام پر بنی یادگار، سیاحوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیتی ہے۔

قریب سے دیکھیں تو آڑھے ترچھے ستون ہیں لیکن جوں ہی دور ہوتے جائیں، تو نیلسن منڈیلا کی تصویر واضح ہوتی جاتی ہے۔ یہ یادگار اس مقام پر تعمیر کی گئی ہے جہاں ساٹھ کی دہائی میں نیلسن منڈیلا کو گرفتار کیا گیا تھا۔

وہ 27 برس جیل میں گزارنے کے بعد باہر آکر جنوبی افریقہ کے صدر بن گئے تھے۔