صنم بلوچ کے ترجمان نے انکی طلاق کی افواہوں کی تردید کر دی

Last Updated On 14 April,2018 06:26 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں کے مطابق یہ بات سامنے آئی کہ معروف اداکارہ اور ہوسٹ صنم بلوچ کی شادی ختم ہو رہی ہے، اور وہ اپنے خاوند سے طلاق لے رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس افواہ کی وجہ انتہائی حیران کن تھی اور وہ یہ ہے کہ انسٹاگرام اکاﺅنٹ میں صنم نے اپنا نام صنم عبداللہ سے بدل کر صنم بلوچ کردیا ہے۔ بس نام کی اس تبدیلی پر اداکارہ کے مداحوں نے سمجھا کہ صنم اپنے شوہر عبداللہ فرحت سے الگ ہو رہی ہیں۔اس خبر کو سچ مان لینا بھی حیران کن ہے کیونکہ اس حوالے سے میڈیا نے کوئی خبر نشر نہیں کی ۔ صنم بلوچ کے پبلک ریلیشن منیجر سے رابطہ کیا گیاتو انہوں نے بتایا کہ صنم بلوچ کی طلاق کے حوالے سے خبریں محض افواہیں ہیں۔ اداکارہ اپنے خاندانی نام کو اپنی ذات کا حصہ بنائے رکھنا چاہتی ہیں۔ ان کے مداحوں کو پریشان نہیں ہونا چاہئے ۔ اس جوڑے میں علیحدگی نہیں ہو رہی۔