فلم '' ایونجرز، انفنٹی وار'' کی ٹیم جنوبی کوریا پہنچ گئی

Last Updated On 13 April,2018 01:03 pm

مداحوں نے اپنے پسندیدہ اداکاروں کا زبردست استقبال کیا، ان کے ساتھ سیلفیاں بنا کر خوشی کا اظہار کرتے رہے

سیول (دنیا نیوز ) سپر ہیرو فلم   ایونجرز، انفنٹی وار   کی کاسٹ جنوبی کوریا پہنچ گئی، دارالحکومت سیؤل میں مداحوں نے ریڈ کارپٹ پر اداکاروں کا پرجوش استقبال کیا۔ سپر ہیرو فلم   ایونجرز، انفنٹی وار   کا جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں پریمئر ہوا۔

مداحوں نے ریڈ کارپٹ پر اداکاروں کا پرجوش استقبال کیا۔ اداکار بینڈکٹ کمبربیچ، ٹام ہیڈلسٹن، ٹام ہالینڈ اور پوم کلیمنتیف ریڈ کارپٹ پر مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بناتے اور آٹو گراف دیتے رہے۔ فلم   ایونجرز، انفنٹی وار   جنوبی کوریا میں پچیس اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔