معروف سوشل میڈیا سٹار شام ادریس حادثے میں زخمی

Last Updated On 13 April,2018 04:36 pm

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، شام کو ہاتھ ، ٹانگ اور زبان پر چوٹیں آئیں، ان کی ساتھی بھی زخموں کے باعث نیم بے ہوشی کی حالت میں ہیں.

دمشق (نیٹ نیوز ) معروف سوشل میڈیا سٹار شام ادریس ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔ شام ادریس اپنی دوستوں کے ہمراہ  گاڑی میں جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کی وجہ سے ان کی گاڑی ایک اور کار سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ شام کو داہنے ہاتھ، ٹانگ اور زبان پر شدید چوٹ آئی جس سے بہت دیر تک ان کے منہ سے خون ٹپکتا رہا۔ حادثے میں ان کی ساتھی فروگی کو بھی چوٹیں آئیں تاہم وہ اس قدر زخمی نہیں ہوئیں۔


حادثے کے وقت کار میں شام ادریس کا ایک اور دوست بھی موجود تھا جو اس حادثے کے نتیجے میں زخمی ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے تینوں زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی اور بعد ازاں انہیں ہسپتال داخل کرا دیا جہاں تینوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔