صحافی کو گالیاں دینا مہنگا پڑ گیا، سونی ٹی وی نے کپل شرماکے نئے شو کو بھی بند کر دیا

Last Updated On 12 April,2018 04:50 pm

ممبئی(آن لائن) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونی ٹی وی انتظامیہ کی جانب سے معروف کامیڈین کپل شرما کے شو ’فیملی ٹائم ود کپل‘ شو کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شو بند کرنے کیوجہ کپل شرما کا غیر ذمہ درانہ رویہ اور صحافی کو کال کے ذریعے دی جانے والی گالیوں کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونا ہے جبکہ کپل کی فون کال سے ثابت ہوتا ہے کہ کپل ذہنی طور پر پریشان ہیں

بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کے ستارہ آج کل گردش میں ہیں،کپل ساتھی فنکار سنیل گروور (ڈاکٹر گلاٹی) سے لڑائی اور پھر سابقہ گرل فرینڈ اور صحافی کے حراساں کرنے کیوجہ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں،مزید ستم یہ کہ کپل کی خراب صحت کیوجہ سے فلم ’باغی ٹو‘ کی کاسٹ سمیت متعدد سپر اسٹار کا سیٹ پر طویل انتظار کے بعد انتظامیہ کو پروگرام کی ریکارڈنگ کو کئی بار بھی منسوخ کرنا پڑا جس کیوجہ سے نہ صرف شو کی انتظامیہ بلکہ ٹی وی چینل کو بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔