کرشمہ کپور کی بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Last Updated On 12 April,2018 03:30 pm

بالی ووڈ اداکارہ کی بیٹی نے بھی ماں کی طرح بالی ووڈ میں آنے کا ارادہ ظاہر کر دیا

لاہور (دنیا نیوز ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور کی بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ 13 سالہ سمیرا ان دنوں اپنی تعلیم کے سلسلے میں مصروف ہیں اور انہوں نے ارادہ ظاہر کیا ہے کہ وہ اپنی ماں کی طرح بالی ووڈ میں کام کرنا چاہتی ہیں۔

کرشمہ کپور نے اپنی بیٹی کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھیں جس میں وہ سیاہ رنگ کی شرٹ اور بلیو جینز میں ملبوس تھیں۔

سمیرا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پرستاروں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے ۔ کچھ نے سمیرا کو ہوبہو ماں کی کاپی قرار دیا ہے تو کچھ نے مشورہ دیا ہے کہ وہ پہلے اپنی تعلیم مکمل کر لے اس کے بعد شوبز انڈسٹری میں آںے کا فیصلہ کرے ، جبکہ کچھ دل جلوں نے مشورہ دیا ہے کہ سمیرا کے نین نقش ہیروئن بننے کے قابل نہیں ہیں اس لئے وہ امور خانہ داری میں ہی دلچسپی لے تو بہتر ہے۔

پرستاروں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کی وجہ سے کپور خاندان نے سمیرا کے مستقبل کے حوالے سے سوچ بچار شروع کر دی ہے۔