لاڑکانہ :شادی کی تقریب میں فائرنگ ، گلوکارہ جاں بحق

Last Updated On 11 April,2018 10:37 am

ثمینہ سندھو فن کا مظاہرہ کر رہی تھی کہ شرکا کی چلائی ہوئی گولی اسے جا لگی، ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ دیا

لاڑکانہ (دنیا نیوز ) لاڑکانہ میں شادی کے موقع پر ہونے والی ہوائی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے مقامی گلوکارہ جاں بحق ہو گئی۔ لاڑکانہ میں شادی کی تقریب کے دوران محفل موسیقی کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی گلوکارہ ثمینہ سندھو اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی تھی۔

شرکا کی ہوائی فائرنگ سے گولی گلوکارہ ثمینہ سندھو کو جا لگی اور وہ شدید زخمی ہوگئیں۔ ہسپتال منتقلی کے دوران زخمی گلوکارہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ گلوکارہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔