کالا ہرن شکار کیس؛ کیا سلمان اصل مجرم کو بچا رہے ہیں؟

Last Updated On 10 April,2018 06:05 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بھارتی اداکارہ سمی گریوال نے سلمان خان کے کالے ہرن کے شکار کے کیس سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ ادکار اس کیس میں بے قصور ہیں اور وہ 20 سال سے کسی کو بچا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ و ہ سلمان خان کو اچھی طرح جانتی ہیں، انہیں جانوروں سے پیار ہے اور وہ کبھی بھی ایسا نہیں کرسکتے۔ .

تفٓصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے سلمان خان کو جودھ پور کی عدالت کی جانب سے کالے ہرن کے شکار کے 19 سال پرانے کیس میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جب کہ ان کے ساتھ نامزد دیگر اداکاروں سیف علی خان، تبو، نیلم اور سونالے باندرے کو بری کردیا تھا۔ باقی تمام اداکاروں کو آزاد کرکے صرف سلمان خان کو سزا دینے پر جہاں میڈیا میں چہ مہ گوئیاں ہوئیں وہیں سلمان کے چاہنےوالوں کا کہنا تھا کہ ان کے پسندیدہ اسٹار کو جان بوجھ کر سزادی گئی ہے۔

بھارتی نیوز سائٹ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ سمی نے اپنے غیر تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کچھ ٹوئٹ کیے ہیں جن میں انہوں نے سلمان خان کو بے قصور قرار دیا ہے۔ سمی گریوال نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہےکہ وہ سلمان خان کو اچھی طرح جانتی ہیں، انہیں جانوروں سے پیار ہے اور وہ کبھی بھی ایسا نہیں کرسکتے، البتہ وہ 20 سال سے اصلی مجرم کو بچا رہے ہیں اور اسے سامنے آنا چاہیے۔

 ان کے ٹوئٹ پر صارفین کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے سلمان کسی کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، کیا اصل مجرم سیف علی خان ہیں اور اگر یہ سچ ہے تو مہربانی کرکے اس بارے میں سلمان خان کے والدین کو بتائیں تاکہ وہ اپنے بیٹےکو گناہ گار کی حقیقت بتانے پر راضی کریں۔


تاہم سیی گریوال نے کالے ہرن شکار کیس میں سیف علی خان کے براہ راست ملوث ہونے کی نا ہی تردید کی اور ناہی تصدیق، لیکن انہوں نے اس سوال پر صرف ایک ٹوئٹ کی کہ وہ حیرت سے گنگ ہوگئی ہیں۔