معروف شاعر منیر نیازی کا آج 90 واں جنم دن

Last Updated On 09 April,2018 03:56 pm

اردو اور پنجابی میں فلموں کیلئے گیت بھی لکھے جو بے حد مقبول ہوئے ، اردو کے تیرہ ، پنجاب کے تین ، انگلش کے دو مجموعے شائع ہوئے

لاہور (دنیا نیوز ) آج صاحب طرز شاعر، منیر نیازی کا 90 واں جنم دن ہے، ان کے انفرادی لب و لہجے کے باعث وہ اپنے ہم عصروں میں ممتاز ہیں۔ اردو اور پنجابی کے منفرد شاعر،اور ادیب منیر نیازی نو اپریل انیس سو اٹھائیس کو پنجاب کے ضلع ہوشیار پور کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے بی اے تک تعلیم پائی اور سرکاری ملازمت اختیار کی۔ قیام پاکستان کے بعد لاہور آبسے۔ انہیں سچے جذبوں کو شاعر بھی کہا جاتا ہے۔ منیر نیازی نے فلموں کے لئے گیت بھی لکھے جو انتہائی مقبول ہوئے۔ ان کے اردو شاعری کے تیرہ، پنجابی کے تین اور انگریزی کے دو مجموعے شائع ہوئے۔ انہوں نے 26 دسمبر 2006ء کو لاہور میں وفات پائی۔