سلمان خان کا مشکل گھڑی میں ساتھ دینے والوں کیلئے ٹوئیٹر پیغام

Last Updated On 09 April,2018 05:01 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بولی وڈ اداکار سلمان خان کالے ہرن کیس میں ضمانت منظور ہونے کے بعد ممبئی پہنچے تو ان کے چاہنے والوں نے بڑی تعداد میں ان کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار دبنگ خان نے کالے ہرن کیس میں جودھ پور جیل میں 2 دن گزارے تھے، بعد میں عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا۔

دبنگ خان کا اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر جذباتی پیغام میں کہنا تھا کہ وہ مشکل وقت میں ساتھ دینے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے برے وقت میں ان کا حوصلہ بڑھایا، اور ان کا خلوص دل سے ساتھ دیا۔