کنگ خان کی کرکٹر ایم ایس دھونی کی بیٹی زیوا کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Last Updated On 11 April,2018 05:40 pm

ممبئی: (آن لائن) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی کی بیٹی زیواکےساتھ تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار شاہ رخ خان انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز کی حوصلہ افزائی،حمایت اور نئے دوست بنانے میں سب سے آگے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی کی ٹیم چنائی سپر کنگز کےساتھ میچ کے دوران ایم ایس دھونی کی بیٹی زیوا کے ساتھ تصاویر بنائیں ،جنہوں نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔