گلوکار احمد رشدی کی آج 35 ویں برسی منائی جا رہی ہے

Last Updated On 11 April,2018 11:24 am

لالی ووڈ کے نامور گلوکار نے 5 ہزار سے زائد نغموں میں اپنی آواز دی ، بیسٹ سنگر آف دی میلینیئم سمیت متعدد ایوارڈز حاصل کئے

لاہور (دنیا نیوز ) پاکستان کے نامور فلمی گلوکار احمد رشدی کو خاموش ہوئے 35 سال ہوگئے، انہیں جنوبی ایشیا کا پہلا پاپ سنگر بھی کہا جاتا ہے۔ گلوکار احمد رشدی نے پاکستانی موسیقی کو نیا انداز دیا۔

احمد رشدی کی آواز شہنشاہ رومانس وحید مراد پہ خوب جچتی۔ یہی وجہ ہے کہ وحید مراد کیلئے ان کی آواز میں کئی سپرہٹ گیت ریکارڈ کئے گئے جو آج بھی فلم بینوں کو یاد ہیں۔ بارش کا موسم ہو اور احمد رشدی کی آواز کے سُر نہ بکھریں ممکن نہیں۔

انہوں نے نورجہاں سمیت تمام گلوکاروں کے ساتھ دو گانے گائے لیکن مالا کے ساتھ انہوں نے 100 سے زائد ڈوئیٹ ریکارڈ کروائے جو ایک ریکارڈ ہے۔ احمد رشدی کی آواز سننے والوں کو سحر میں جکڑ لیتی۔ احمد رشدی نے 5 ہزار سے زائد گانے ریکارڈ کرائے، ستارہ امتیاز ، پانچ نگار، لائف ٹائم اچیومنٹ اور دیگر ایوارڈز سمیت انہیں بیسٹ سنگر آف دی میلینیئم کا ٹائٹل بھی ملا، احمد رشدی اپنے پیچھے انمول گانوں کا ایک خزانہ چھوڑ گئے۔