سنی لیون کی شادی کی تصاویر مداحوں کیلئے وائرل

Last Updated On 12 April,2018 03:49 pm

بالی ووڈ اداکارہ کو سرخ رنگ کے لہنگے میں ملبوس زیورات پہنے بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے

لاہور (نیٹ نیوز ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سنی لیون نے مداحوں کیلئے اپنی شادی کی تصاویر وائرل کر دی ہیں۔ بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ کی یہ تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس وقت وائرل کی گئیں جب وہ اپنی شادی کی ساتویں سالگرہ منا رہی تھیں۔


اداکارہ نے اپنے شوہر کے نام ایک پیغام میں کہا کہ ان کے ساتھ زندگی کے سات سال گزارنا خوش گوار رہا، وہ آج بھی ڈینیئل سے پہلے دن سے بھی زیادہ محبت کرتی ہیں، زندگی کے اس خوبصورت سفر میں وہ دونوں ایک ساتھ ہیں۔


سنی لیون کی تصاویر کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ محض دو یا تین گھنٹوں میں ان کی تصاویر کو پانچ لاکھ سے زائد لوگوں نے پسند کیا اور اس پر کمنٹس بھی کئے۔ متعدد پرستاروں نے سنی لیون کو سدا سہاگن رہنے کی دعائیں بھی دیں اور اس کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔