عائشہ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز

Last Updated On 13 April,2018 11:04 am

معروف ٹی وی اداکارہ کے ہونیوالے شوہر عقبہ ملک کا تعلق پاکستان آرمی سے ہے

کراچی (نیٹ نیوز ) معروف ٹی وی اداکارہ عائشہ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز ان کے مایوں کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ان کے اہلخانہ کے ساتھ ساتھ ٹی وی کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ اداکارہ نے چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا مگر اس کی وجہ کا اظہار نہیں کیا تھا۔ گزشتہ روز ہونیوالی تقریب کے بعد ان کے لالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بھی معلوم ہوگئی۔ عائشہ خان نے بتایا کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے ہیں اور ایک دوسرے کو سمجھنے کے بعد انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔


عائشہ خان کا شمار ٹی وی اور فلم کی باصلاحیت اداکارائوں میں کیا جاتا ہے۔ انہوں ںے ٹی وی کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ اور بعد ازاں فلم انڈسٹری میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم   جوانی پھر نہیں آنی    قابل ذکر ہے جس میں ان کے کردار کو پذیرائی حاصل ہوئی۔ عائشہ خان نے ٹی وی سکرین پر اداکاری کا سلسلہ 2000 میں شروع کیا تھا اور اس کے بعد متعدد ڈراموں میں اداکاری کے علاوہ فلم کے پردے پر بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ ان کی کامیاب فلم   جوانی پھر نہیں آنی    تھی جس میں ان کی اداکاری کو سراہا گیا تھا۔ عائشہ خان شادی کے بعد اداکاری کا سلسلہ جاری رکھیں گی یا نہیں اس کا فیصلہ وہ اپنے شوہر کی رضامندی سے کریں گی۔ یاد رہے کہ شادی کی تقریب 15 اپریل کو منعقد ہوگی۔