عائشہ خان کی نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Last Updated On 14 April,2018 01:46 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق اداکارہ عائشہ خان، میجر عقبہ حدید ملک سے نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔ عائشہ خان کے نکاح میں رشتے داروں اور قریبی دوست احباب نے شرکت کی۔ دلہا دلہن کو زندگی کے نئے سفر پر مبارک باد پیش کی۔

عائشہ خان ہمیشہ کی طرح اپنے نکاح کی تقریب میں بھی خوبصورت اور دلکش نظر آئیں، انہوں نے ہلکے سنہرے رنگ کے روایتی غرارے کا انتخاب کیا تھا۔ 

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی مہندی کی تصاویر تو پسند کی جا ہی رہی تھیں اور اب ان کے نکاح کی تصاویر بھی مقبول ہوچکی ہیں۔ عائشہ خان کے چاہنے والے ان کے نکاح پر بے حد خوش ہیں اور مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ نے شادی کے باعث شوبز کیریئر کو خیرباد کہہ دیا ہے جس کا اعلان انہوں نے گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔

مزید تصاویردیکھیں: