نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی ریاستوں اترپردیش اور راجستھان میں بارش اور گردوغبار کے طوفان نے تباہی مچا دی، چھتیں، درخت گرنے اور دیگر حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 95 ہو گئی، سو سے زائد زخمی ہیں۔
راجستھان اور اترپردیش میں بارش اور گردوغبار کے طوفان نے گھروں کو تباہ جبکہ درختوں کو جڑوں سے اکھاڑ دیا۔ اتر پردیش میں قدرتی آفت کے نتیجے میں اتر پردیش میں 46 اور راجستھان میں 31 افراد ہلاک ہو گئے۔دلی میں بھی طوفان نے اثر دکھایا تاہم وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی سامنے آئے۔
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔۔متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔