ایران جوہری معاہدے کو ختم کرنے سے جنگ کا خطرہ ہو گا: اقوام متحدہ

Last Updated On 03 May,2018 09:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیو گوترش نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ ایران سے کیا گیا بین الاقوامی جوہری معاہدے کو منسوخ نہ کرے، جوہری معاہدے کو ختم کرنے سے جنگ کا خطرہ ہو گا۔

سیکریٹری جنرل گوترش نے برطانوی نشریاتی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دو ہزار پندرہ میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ہوئے معاہدے کو اسوقت تک ختم نہیں کیا جانا چاہیے جب تک اس سے بہتر متبادل سامنے نہیں آتا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو سابق صدر براک اوباما کے دور میں کیے اس معاہدے کے ناقد ہیں اور وہ چند دنوں میں یہ فیصلہ کرنے والے ہیں کہ وہ اس معاہدے میں شامل رہیں یا نہیں۔

دوسری جانب یورپی ممالک کے رہنما انہیں قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ معاہدے کو منسوخ نہ کریں۔