امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ گردے کی تکلیف میں مبتلا، سرجری کامیاب رہی

Last Updated On 15 May,2018 01:13 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ گردے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئیں، ہسپتال میں میلانیا کی سرجری کی گئی جو کامیاب رہی۔ میلانیا کچھ دن اسپتال میں رہیں گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ گردوں کے مرض کا شکار ہوگئیں۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق خاتون اول والٹر ریڈنیشنل ملٹری میڈیکل سنٹر میں زیر علاج ہیں۔ جہاں ان کی سرجری کامیاب رہی۔ میلانیا ٹرمپ ایک ہفتہ تک ہسپتال میں رہیں گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہلیہ کی عیادت کیلئے ہسپتال گئے اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔