ہوانا: (ویب ڈیسک) حادثے کا شکار ہونے والے طیارے نے کیوبا کے شہر ہوانا سے ٹیک آف کیا تھا لیکن کچھ دیر بعد ہی گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں 104 مسافر سوار تھے جن کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیوبن ایئرلائن کا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔ تباہ ہونے والے طیارے بوئنگ 737 نے ہوانا ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی لیکن بدقسمتی سے چند ہی منٹوں بعد گر کر تباہ ہو گیا۔
طیارہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور طیارے میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ ذرائع کے مطابق طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 104 افراد سوار تھے جن کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔