نیویارک: (دنیا نیوز) ٹیکساس کےا سکول میں فائرنگ کا واقعہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ صارفین کہتے ہیں کہ ٹیکساس میں فائرنگ کا واقعہ صرف دہشت گردی نہیں ہوسکتی بلکہ نسل پرستی بھی ایسا رجحان پیدا کرتی ہے۔
امریکا میں اسکول پر فائرنگ کے واقعات کی تعداد پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے، صارفین نے امریکی اسکولوں کو جنگ کے میدان سے بھی زیادہ خطرناک قراردے دیا۔ ایک صارف نے لکھا 2018ء میں اتنے امریکی فوجی نہیں مرے جتنے طالب علموں کو قتل کر دیا گیا، اس سال اسکول جانا جنگ میں جانے سے بھی زیادہ خطرناک بن چکا ہے۔
ایک اور امریکی صارف کا کہنا تھا کہ اسکولوں کی حفاظت ترجیح ہونی چاہیے کیسے اپنے ملک کے مستقبل کو یوں نشانہ بننے کیلیے چھوڑ سکتے ہیں۔ ایک پاکستانی شہری کا کہنا تھا کہ ٹیکساس میں فائرنگ کا واقعہ صرف دہشت گردی نہیں ہو سکتی بلکہ نسل پرستی بھی ایسا رجحان پیدا کرتی ہے۔