شمالی کوریا میں لیبیا ماڈل لاگو نہیں کریں گے، ٹرمپ

Last Updated On 18 May,2018 11:23 pm

لاہور: (دنیا نیوز) امریکی صدر نے اپنے ہی قومی سلامتی کے مشیر کے بیان کی تردید کردی، ٹرمپ نے کم جونگ اُن سے ملاقات شیڈول کے مطابق ہونے کی یقین دہانی بھی کردی۔

شمالی کوریا کی جانب سے سخت رویہ اپنانے کے بعد صدر ٹرمپ نے اپنے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کے بیان کی تردید کر دی۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا میں لیبیا ماڈل پر عمل نہیں کیا جائے گا بلکہ جنوبی کوریا کی صنعتی ترقی کو ماڈل بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ کم جونگ اُن سے ملاقات شیڈول کے مطابق ہو گی۔ اس سے پہلے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا تھا کہ اگر شمالی کوریا راہ راست پر نہ آیا تو لیبیا کی طرح وہاں تبدیلی لائی جائے گی۔ اس بیان کے بعد شمالی کوریا نے امریکہ سے مذاکرات معطل کر دیے تھے۔