کوریا میں کشیدگی پر قابو پانے کیلئے انِ کی انَ سے دوبارہ ملاقات

Last Updated On 27 May,2018 09:06 pm

لاہور : (دنیا نیوز) جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی پر قابو پانے کے لیے ایک بار پھر اِن کی اُن سے ملاقات، جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن نے کم جونگ اُ ن سے سرحدی قصبے میں ملاقات کی اور سنگاپور سمٹ کی منسوخی کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

کوریائی خطے میں لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال، امن و امان کی بحالی کے لئے اُن کی اِن سے ایک میں ماہ دوسری ملاقات ہوئی۔ امریکی صدرٹرمپ کی کِم جانگ اُن سے سنگاپور میں طے شدہ ملاقات کی منسوخی کے بعد جنوبی کوریا کے صدر نے شمالی کوریائی رہنما سے ملاقات کی اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے امکان کو زیر بحث لائے۔

کم جونگ اُن اور صدر ٹرمپ کی ملاقات 12 جون کو سنگاپور میں طے تھی۔ صدر ٹرمپ نے کم جونگ اُن کو خط لکھ کر ملاقات سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا،تاہم گزشتہ روز امریکی صدر اور وزیر دفاع نے سنگا پور سمٹ شیڈول کے مطابق ہونے کا عندیہ دیا تھا۔