لاپاز: (دنیا نیوز) جنوبی امریکا کے ملک بولیویا میں گزشتے ہفتے احتجاج کے دوران طالبعلم کی ہلاکت کے خلاف پر تشدد مظاہرے شروع ہو گئے۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
بولیویا میں مالی امداد روکنے کے خلاف طلبا دارالحکومت لاپاز اور ایل آلٹو میں احتجاج کر رہے ہیں، حکومت نے احتجاج روکنے کے لئے ایل آلٹو یونیورسٹی کے مختلف بلاک بند کر دیئے اور پولیس تعینات کر دی۔ احتجاج کرنے والے طلبا نے جب یونیورسٹی میں داخل ہونے کی کوشش کی تو پولیس کے ساتھ جھڑپیں شروع ہو گئیں، طلبا نے پتھراؤ کیا اور پولیس نے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں برسائیں۔