لاہور: (دنیا نیوز) اسرائیل کا فلسطینیوں کے خلاف نیا اقدام، صیہونی وزیر برائے عوامی تحفظ کا کہنا ہےکہ فلسطینی قیدیوں کو فٹبال ورلڈ کپ کے میچ نہیں دیکھنے دیں گے۔
اسرائیل کے وزیر برائے عوامی تحفظ گیلاد اردان نے کہا ہے کہ ان کی کوشش ہو گی کہ وہ فلسطینی قیدی جو کہ حماس کے رکن رہ چکے ہیں۔ انہیں اس سال ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے میچ نہ دیکھنے دیے جائیں۔ صیہونی وزیرکا کہنا تھاکہ جب تک اسرائیلی فوجی اور یرغمالی غزہ کی پٹی میں ہیں۔حماس کے قیدی ارکان کو ورلڈ کپ نہیں دیکھنے دوں گا۔ موجودہ قوانین کے مطابق قیدیوں کو ٹی وی دیکھنے کی اجازت ہوتی ہے۔
فٹبال کا عالمی کپ اس سال 14 جون سے 15 جولائی تک روس میں کھیلا جائے گا۔ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت اسرائیلی جیلوں میں تقریباً ساڑھے چھ ہزار فلسطینی قید ہیں۔