امریکا اور کیوبا میں سیلاب نے تباہی مچا دی

Last Updated On 28 May,2018 09:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) امریکی ریاست میری لینڈ کے ایلیکاٹ سٹی میں سیلابی ریلا گاڑیاں بہا کر لے گیا، ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔

امریکا اور کیوبا میں طوفانی بارشوں نے کاروبار زندگی مفلوج کر دیا، سمندری طوفان البرٹو کے زیر اثر صرف دو گھنٹوں میں امریکی ریاست میری لینڈ کے ایلیکاٹ سٹی میں آٹھ انچ بارش سے سیلاب آ گیا۔ سیلابی ریلا گاڑیاں بہا کر لے گیا، ریاست کے گورنر نے ایلیکاٹ سٹی میں ہنگامی حالت نافذ کر دی۔ امدادی اداروں کے اہلکار لوگوں کی مدد کرتے رہے، ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ادھر سمندری طوفان البرٹو نے کیوبا کو پانی میں ڈبو دیا، مغربی ریاست ارٹیمیسا میں چھ گھنٹوں میں پانچ انچ سے زائد بارش ہوئی۔ نشیبی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہو گیا۔