لاہور (دنیا نیوز ) سعودی شہزادے محمد بن سلمان نے گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس میں شرکت کی ۔ سعودی محل پر ہونے والے حملوں کے بعد سے ان کی صحت اور تندرستی کے حوالے سے میڈیا میں مختلف قسم کی چہ مگوئیوں کا سلسلہ جاری تھا۔ ذرائع کے مطابق شہزادے نے اقتصادی و ترقیاتی امور کونسل کے اجلاس میں خصوصی طورپر شرکت کی۔
اس موقع پر کابینہ کے اراکین نے انہیں گرم جوشی سے خوش آمدید کہا اور ان کی درازی صحت کیلئے بھی کی۔ قبل ازیں اس قسم کی خبریں میڈیا میں گردش کر رہی تھیں کہ وہ گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں۔ لیکن اجلاس کے دوران ان کی تصاویر دیکھنے سے اس قسم کی کوئی بات ثابت نہیں ہوتی کہ وہ بیمار یا زخمی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں