جدہ: (ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی خبریں، سعودی ولی عہد کے نجی آفس کے ڈائریکٹر نے تمام افواہوں کو رد کردیا۔
حال ہی میں بین الاقوامی میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ ولی عہد محمد بن سلمان گزشتہ ماہ سعودی حکومت کا تختہ الٹنے کی مبینہ کوشش کے دوران ہلاک ہوئے۔ دعوی اس بنیاد پر کیا گیا کہ 21 اپریل کو ریاض میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے محل پر حملے کے بعد سے سعودی ولی عہد عوامی سطح پر نظر نہیں آئے۔
چند روز قبل سامنے آنے والی ایرانی میڈیا کی رپورٹس سے ان افواہوں کو تقویت ملی جس میں بے نام عرب ریاست کو بھیجی گئی ایک خفیہ سروس رپورٹ کے حوالے سے محمد بن سلمان کے ممکنہ طور پر زخمی ہونے اور ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا۔
تاہم سعودی ولی عہد کے نجی آفس کے ڈائریکٹر بدرالعساکر نے محمد بن سلمان کی تصویر شیئر کر کے تمام افواہوں کو رد کردیا ہے۔ جس میں محمد بن سلمان دیگر عرب رہنماؤں کے ہمراہ نظر آئے۔
واضح رہے کہ ابھی تک سعودی حکومت کی جانب شاہ محمد بن سلمان کی ہلاکت کی خبروں کی سرکاری سطح پر تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔