مکہ مکرمہ: (ویب ڈیسک) مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں اس رمضان المبارک کے دوران میں پہلی مرتبہ زائرین کو منظم کرنے کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا۔
عمرہ فورسز کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل محمد الاحمدی نے مقامی روزنامے المدینہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام زائرین اور عازمین عمرہ کے ہجوم کے انتظام کے لیے وضع کردہ اس منصوبے میں سیکیورٹی ، تنظیمی اور انسانی پہلو شامل ہیں ۔ جو زائرین اور عازمین عمرہ کسی قسم کی گڑ بڑ ظاہر کریں گے تو انھیں مسجد الحرام میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور یہ اقدام ان کے اور دوسروں کے تحفظ کے پیش نظر کیا جائے گا۔
میجر جنرل الاحمدی نے مزید بتایا ہے کہ زائرین یا عازمین عمرہ کو ان کے سامان سمیت الحرم پلازا میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ مسجد الحرام میں لوگوں کی نقل وحرکت کی نگرانی کے لیے قریباً 2500 کیمرے نصب ہیں۔اس کے علاوہ ڈرونز اور سیکیورٹی طیارے بھی فضا میں گردش کرتے نظر آئیں گے۔