مکہ مکرمہ: ( روزنامہ دنیا) پاکستانی وقت کے مطابق 28 مئی کو 2 بجکر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا، اس وقت دنیا بھرکے سائے کارخ بیت اللہ کی سیدھ میں ہوگا، اس لمحے بیت اللہ کا سایہ نہیں ہوگا جس سے قبلہ رخ کا درست تعین کیا جا سکے گا۔
28 مئی کو مقررہ وقت پر زمین پر ایک چھڑی عمودی گاڑ دیں یا کسی عمارت کے کونے کا انتخاب کریں جیسے ہی یہ وقت آئے ، اس سایہ پر ایک خط کھینچ دیں اور اس خط پر عمود گرائیں، شمال سے جنوب کی جانب زاویہ قائمہ بنائیں، یہی قبلہ رخ ہوگا۔
دوبارہ سورج 16جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا۔